سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی اب کس سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کرنے جا رہے ہیں ؟ ایسی خبر آ گئی کہ سن کر عمران خان بھی دنگ رہ جائیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی دنیا نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ 11 مئی کو ملتان میں جلسہ کرنے جا رہی ہے اور اس حوالے سے سابق وزیراعظم نوازشریف نے جاوید ہاشمی کو جلسے میں شریک ہونے کی دعوت بھجوا دی ہے جبکہ اس جلسے کے دورا ن ممکنہ طورپر جاوید ہاشمی ن لیگ میں باضابطہ شمولیت کا اعلان بھی کریں گے ۔
واضح ڑہے کہ جاوید ہاشمی ن لیگ سے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے لیکن عمران خان کے ساتھ اختلافات کے باعث وہ پی ٹی آئی سے بھی الگ ہو گئے ، گزشتہ کچھ عرصہ قبل وہ شدید علیل بھی رہے تاہم اب وہ صحت مند ہیں اور انہوں نے اپنی سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دیں ہیں ۔