اگر آپ یہ میسج واٹس ایپ پر بھیجیں گے تو موصول کرنے والے کا فون کریش ہوجائے گا ، ایساکیا میسج ہے؟ جانئے

اگر آپ یہ میسج واٹس ایپ پر بھیجیں گے تو موصول کرنے والے کا فون کریش ہوجائے گا ...
اگر آپ یہ میسج واٹس ایپ پر بھیجیں گے تو موصول کرنے والے کا فون کریش ہوجائے گا ، ایساکیا میسج ہے؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا اور میسجنگ ایپلی کیشنز کے ذریعے اکثر ایسے پیغامات پھیلائے جاتے ہیں جن میں کوئی نہ کوئی وائرس ہوتا ہے جو صارفین کی ڈیوائسز کو نقصان پہنچاتا ہے یا ان کی معلومات چوری کرنے کا کام کرتا ہے۔ ان دنوں واٹس ایپ کے ذریعے ایک ایسا میسج پھیلایا جا رہا ہے جس سے آپ کو متنبہ رہنے کی ضرورت ہے ورنہ آپ کا موبائل فون کریش کر جائے گا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ میسج دو صورتوں میں صارفین کو موصول ہو رہا ہے۔ پہلی صورت میں اس میسج میں لکھا ہوتا ہے کہ ”یہ بہت دلچسپ ہے“ ('This is very interesting)اس کے ساتھ ایک ایموجی بنا ہوتا ہے جو بیک وقت ہنس اور رو رہا ہوتا ہے، اس کے نیچے ’ریڈ مور‘ (Read More)لکھا ہوتا ہے، جو صارف ریڈ مور پر کو کلک کر دے اس کا فون فوری طور پر کریش ہو جاتا ہے۔


دوسری صورت میں اس میسج میں ایک سیاہ نقطہ بنا ہوتا ہے اور ساتھ لکھا ہوتا ہے کہ ”اگر تم نے اس سیاہ نقطے کو چھوا تو تمہارا واٹس ایپ ہینگ ہو جائے گا۔“ (if you touch the black point then your WhatsApp will hang) ۔ جب کوئی صارف اس نقطے پر کلک کرتا ہے تو واٹس نہیں بلکہ اس کا پورا موبائل فون ہی کریش کر جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ’کوڈ پاورڈ‘ (Code Powered) میسج ویب سائٹ Pastebinپر شیئر کیا گیا ہے جہاں سے کوئی بھی اسے کاپی کرکے واٹس ایپ کے ذریعے آگے پھیلا سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ میسج بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ چنانچہ آپ کو اس سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔“