شوہر کی بات نہ سنی اور کروڑوں کی رقم سے ہاتھ دھو بیٹھی ، وہ خبر جو تمام بیویوں کو ضرور پڑھنی چاہیے

شوہر کی بات نہ سنی اور کروڑوں کی رقم سے ہاتھ دھو بیٹھی ، وہ خبر جو تمام بیویوں ...
شوہر کی بات نہ سنی اور کروڑوں کی رقم سے ہاتھ دھو بیٹھی ، وہ خبر جو تمام بیویوں کو ضرور پڑھنی چاہیے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) استہزائیہ طور پر کہا جاتا ہے کہ بیویاں شوہروں کی سنتی ہی کہاں ہیں، بس سناتی ہیں۔ ایسے ہی برطانیہ میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کی بات ان سنی کر دی اور بھاری رقم سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر کیمبرج کی لین نام خاتون معروف ٹی وی شو ’بی اے میلینئر‘ (کروڑ پتی بنئے)میں شامل تھی اور میزبان کے سوالوں کا سامنا کر رہی تھی۔ وہ کئی مشکل سوالوں کے جوابات دے کر 32ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 50لاکھ روپے) جیت چکی تھی۔ اس مرحلے پر میزبان نے سیاست کے متعلق سوال پوچھ لیا جس کے بارے میں لین کا علم اتنا زیادہ نہیں تھا۔

میزبان نے سوال پوچھا کہ ”2016ءمیں بورس جانسن کس وزیرخارجہ کے بعد اس عہدے پر تعینات ہوئے؟“ لین کو چونکہ اس سوال کا جواب نہیں معلوم تھا چنانچہ اس نے حاضرین میں سے کسی کی مدد لینے کے آپشن کا انتخاب کیا اور ہال میں موجود اپنے شوہر سے مدد کی درخواست کی۔ اس کے شوہر نے اس کی مدد کرتے ہوئے بتایا کہ بورس جانسن فلپ ہیمنڈ کے بعد وزیرخارجہ بنے تھے۔ تاہم لین کو لگا کہ شاید اس کا شوہر غلط کہہ رہا ہے لہٰذا اس نے اس کے بتائے جواب کی بجائے چوتھے آپشن میں موجود ولیم ہیگ کا نام لے دیا جو کہ غلط تھا۔ اس سوال کا غلط جواب دینے پر لین کو جیتی ہوئی تمام رقم سے ہاتھ دھونا تھے، جو وہ دھو بیٹھی اور شوہر کی بات نظرانداز کرنے پر خالی ہاتھ گھر چلی گئی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ