خوبرو ویٹرس اور ڈرائیور نے مل کر اس نوجوان کے ساتھ ایسا کیا کیا کہ جان کر پورا انٹرنیٹ عش عش کر اُٹھا، جان کر آپ بھی داد دیں گے

خوبرو ویٹرس اور ڈرائیور نے مل کر اس نوجوان کے ساتھ ایسا کیا کیا کہ جان کر پورا ...
خوبرو ویٹرس اور ڈرائیور نے مل کر اس نوجوان کے ساتھ ایسا کیا کیا کہ جان کر پورا انٹرنیٹ عش عش کر اُٹھا، جان کر آپ بھی داد دیں گے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کہتے ہیں کہ اچھے لوگوں کی دنیا میں کمی نہیں۔ ایسے ہی امریکہ میں ایک خوبرو ویٹرس اور ٹیکسی کمپنی کے مالک نے مل کر معذوری کے شکار نوجوان کے لیے ایسا کام کر ڈالا کہ سن کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔ دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق کوپر ٹیلنگ نامی 18سالہ نوجوان جینیاتی بگاڑ کے ساتھ پیدا ہوا تھا جس کے باعث نہ صرف اس کا قد بہت چھوٹا رہ گیا بلکہ ہاتھ اور دیگر کئی اعضاءبھی بگاڑ کا شکار ہو گئے۔ گزشتہ دنوں اس کی پرام نائٹ (سکول میں ساتھی لڑکی کے ساتھ ڈانس کرنے کی رات)تھی۔ اس رات سے چند دن قبل ہی کوپر کی والدہ نے ایک ٹی وی کو انٹرویو دیا تھا اور اپنے بیٹے کے متعلق تفصیلات بتائی تھیں۔ یہ انٹرویو فرسٹ کلاس ٹیکسی سروسز کے مالک ڈوائن سیلڈن اور چائنہ ٹاﺅن ریسٹورنٹ کی 21سالہ ویٹرس الیسا کیمپ بیل نے بھی دیکھا اور کوپر کی یہ رات شاندار بنانے کا پروگرام بنا لیا۔

رپورٹ کے مطابق پرام نائٹ پر ڈوائن نے کوپر کے لیے اپنی لگژری لیموزین بھجوائی اور الیسا اس کے ساتھ اس کی ڈانس پارٹنر بن کر گئی۔ چونکہ معذوری کے باعث کوپر کے ساتھ ہمہ وقت کسی بڑے شخص کا رہنا ضروری ہے اور اس کی والدہ یہ کام کرتی ہے، اس کی پرام نائٹ پر چونکہ اس کی والدہ تو اس کی ڈانس پارٹنر بن نہیں سکتی تھی چنانچہ الیسا نے یہ کام کرکے کوپر کے سالانہ دن کو چار چاند لگا دیئے۔ کوپر کی والدہ ایلیسن ٹیلنگ کا کہنا تھا کہ ”میں ڈوائن اور الیسا کی بہت شکرگزار ہوں کہ انہوں نے میرے بیٹے کے انتہائی اہم دن پر اس فیاضی کا مظاہرہ کیا۔ ان کی بدولت میرے بیٹے نے بھی دوسرے طلبہ کی طرح اپنی پرام نائٹ بھرپور طریقے سے گزاری۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی