افراتقری پھیلانے والوں کو ترقی دیکھنے ہے تو پنجاب آئیں:شہباز شریف

افراتقری پھیلانے والوں کو ترقی دیکھنے ہے تو پنجاب آئیں:شہباز شریف
افراتقری پھیلانے والوں کو ترقی دیکھنے ہے تو پنجاب آئیں:شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ننکانہ صاحب(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنے دینے والوں نے خیبرپختونخواہ میںکوئی کام نہیں کیا، عمران خان نے خیبرپختونخواہ کا حلیہ بگاڑ دیا ، افراتفری پھیلانے والوں کو ترقی دیکھنی ہے تو پنجاب آئیں۔
ننکانہ صاحب میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دھرنے دینے والوں نے ملک و قوم کا وقت برباد کیا، سول نافرمانی کرنے والوں نے قوم کا حلیہ بگاڑنے کی کوشش کی۔ان کا کہنا تھا کہ دوبارہ موقع ملا، تو جان لڑائیں گے اور قائداعظم کا پاکستان بنائیں گے، کراچی کو کچرا کردیا گیا، کے پی کے کا جنازہ نکال دیا گیا، جھوٹ بولا گیا، ترقی کے دعوے کیے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں ان سے ایک ایک پیسے کا حساب لیں گے، عوام آئندہ الیکشن میں بدعنوانی پھیلانے والوں کا محاسبہ کریں گے، آئندہ حکومت کاموقع ملا توملک میں ترقی کاانقلاب لائیں گے۔
اس موقع پر انھوں نے کہا کہ پنجاب کے ہسپتالوں کی بدلتی صورت حال کسی معجزے سے کم نہیں، ننکانہ صاحب ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈینٹل سرجری کا جدید نظام ہے، ننکانہ صاحب ڈی ایچ کیوہسپتال میں سی ٹی سکین مشین جلدنصب ہوگی، لیہ، رحیم یارخان اور اٹک تک یہ پنجاب کے ہسپتالوں میں انقلاب ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب ننکانہ صاحب کے مریضوں کو علاج کے لئے لاہور جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔