صاف پانی کیس،نیب نے وزیر اعلی پنجاب کو 4جون کو طلب کرلیا

صاف پانی کیس،نیب نے وزیر اعلی پنجاب کو 4جون کو طلب کرلیا
صاف پانی کیس،نیب نے وزیر اعلی پنجاب کو 4جون کو طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب نے وزیر اعلی پنجاب کوچار جون کوطلب کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں مبینہ کرپشن پرچار جون کو طلب کیا ہے۔نیب نے اس حوالے سے سوالنامہ بھی شہباز شریف کو بھجوا دیا گیا ہے۔
خیال رہے نیب پنجا ب میں صاف پانی پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کررہا ہے جس میں ادارے نے آج وزیر خزانہ پنجاب عائشہ غوث پاشا کو طلب کیا تھاجہنوں نے اپنا بیان لاہور آفس میں ریکارڈ کروایا تھا۔ان سے قبل مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی وحید گل کو بھی طلب کیا گیا تھا جن کا اپنا بیان ریکارڈ   کروانے کے بعد کہنا تھا کہ ادارے نے انہیں 16مئی کو دوبارہ طلب کیا ہے ۔وحید گل اس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے ڈائریکٹر  رہ چکے ہیں۔
خیال رہے شہباز شریف نیب کی طرف سے بلائی گئی تاریخ کو وزیر اعلی پنجاب نہیں ہوں گے کیونکہ تب تک موجودہ حکومت اپنا عرصہ اقتدار مکمل کرکے ختم ہوچکی تھی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -