کابل میں پولیس سٹیشنزپر خودکش حملے، 5 اہلکار ہلاک

کابل میں پولیس سٹیشنزپر خودکش حملے، 5 اہلکار ہلاک
کابل میں پولیس سٹیشنزپر خودکش حملے، 5 اہلکار ہلاک

  

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان کے د ارالحکومت کابل میں دو پولیس سٹیشنزپر خودکش حملوں اور فائرنگ کے تبادلے میں 5 سیکورٹی اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل میں خودکش حملہ آوروں نے پولیس سٹیشنز کو نشانہ بنایا،منظم منصوبہ بندی کے تحت دو مختلف پولیس سٹیشنز پر پہلے خودکش حملہ آور وں نے خود کو اڑایا جس کے بعد ان کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 سیکیورٹی اہلکارہلاک اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والے حملہ آور بھی مارے گئے۔

افغانستان کے وزیرداخلہ واعظ احمد برمک کا کہنا تھا کہ حملوں میں مجموعی طور پر 8 خود کش بمباروں نے حصہ لیا جن میں ایک کے بارے میں ذمہ داری دولت اسلامیہ نے لی ہے۔

مزید : بین الاقوامی