باپ سوتا رہا اور ننھی بچی اپنی جان سے گئی ایسا کیا ہوا تھا؟ جان کر آپ کا بھی غصے سے خون کھول اُٹھے گا

باپ سوتا رہا اور ننھی بچی اپنی جان سے گئی ایسا کیا ہوا تھا؟ جان کر آپ کا بھی ...
باپ سوتا رہا اور ننھی بچی اپنی جان سے گئی ایسا کیا ہوا تھا؟ جان کر آپ کا بھی غصے سے خون کھول اُٹھے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوز ڈیسک) عام طورپر دعا کی جاتی ہے کہ والدین کا سایہ ان کے بچوں کے سرپر قائم رہے لیکن افسوس کہ کچھ والدین ایسے بدبخت بھی ہوتے ہیں کہ ان کا سایہ بچوں کے سر سے اٹھ جانا ہی بیچارے بچوں کے حق میں زیادہ بہتر ثابت ہوتا ہے۔ والدین کے نام پر بدنما داغ ثابت ہونے والے ایک ایسے ہی بدقماش امریکی شخص کی نشہ بازی، غیرذمہ داری اور بے حسی اس کی ننھی بچی کی جان لے گئی۔
ویب سائٹ ’سٹار ٹیلیگرام‘ کے مطابق رونڈیریس سمتھ نامی یہ 26 سالہ شخص اپنی اہلیہ اور تین سالہ بچی کے ساتھ ایک ہوٹل میں مقیم تھا۔ جب اس کی اہلیہ کسی کام سے باہر گئی ہوئی تھی تو منشیات کے بکثرت استعمال کے باعث وہ مدہوش ہو گیا۔ اس دوران کمرے کا دروازہ کھلا ہوا تھا اور ننھی بچی کھلے دروازے سے باہر نکلی اور قریبی سوئمنگ پول میں ڈوب کر جان کر بازی ہار گئی۔


جب پولیس کو بلوایا گیا تو اہلکار اس مدہوش شخص کو جگانے کے لئے اس کے سر پر کھڑے ہو کر چیختے رہے۔ بالآخر جب یہ ہوش میں آیا تو پولیس نے اسے بتایا کہ اس کی تین سالہ بچی آریانا کمرے سے نکل گئی تھی اور اس کی لاش سوئمنگ پول سے ملی ہے۔ یہ المناک واقعہ ریاست ٹیکساس کے علاقے لفکن میں واقع ’موٹل سکس‘ نامی ہوٹل میں پیش آیا۔ بچی کو ٹیکساس چلڈرن ہسپتال لیجایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے بتایا کہ ہسپتال آنے سے قبل ہی اس کی موت ہوچکی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جب وہ ہوٹل پہنچے تو دیکھا کہ رونڈیریس کے کمرے کا دروازہ تھوڑا سا کھلا ہوا تھا اور اندر ٹی وی چل رہا تھا۔ وہ گہری نیند سویا ہوا تھا۔ جب پولیس نے اسے جگا کر پوچھا کہ کیا ایک ننھی بچی کی ذمہ داری اس کے پاس تھی تو اس نے ہاں میں جواب دیا۔ بدقسمتی سے یہ شخص ساری رات جاگتا رہا تھا اور منشیات کا استعمال کرتا رہا تھا۔ رات تین بچے کے قریب وہ سوگیا۔ اسے خبر ہی نہیں تھی کہ اس کی ننھی بچی کس وقت کمرے سے نکل گئی تھی اور قریب واقع سویمنگ پول میں ڈوب کر دنیا سے رخصت ہوچکی تھی۔ بطور والد سنگین غفلت کے مرتکب ہونے کے الزام میں اسے گرفتا رکرلیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔