یہ شخص کن لوگوں کو مار کر ان کے گوشت سے تکے بنانا چاہتا تھا؟ بالآخر پولیس نے پکڑلیا، عجیب و غریب وجہ جانئے

یہ شخص کن لوگوں کو مار کر ان کے گوشت سے تکے بنانا چاہتا تھا؟ بالآخر پولیس نے ...
یہ شخص کن لوگوں کو مار کر ان کے گوشت سے تکے بنانا چاہتا تھا؟ بالآخر پولیس نے پکڑلیا، عجیب و غریب وجہ جانئے

  

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکہ میں پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کر لیا ہے جو اپنے علاقے میں بچوں کے ساتھ جنسی جرائم کے مرتکب ہونے والے مجرموں کو قتل کر کے ان کے گوشت کے تکے بنانے کا خواہشمند تھا۔ صرف خواہش ہی نہیں بلکہ اس نے کچھ ملزمان کو آگ لگانے کی کوشش بھی کی جس کے دوران پولیس نے اسے پکڑ لیا۔

ویب سائٹ ’سی بی ایس 17 ‘ کے مطابق جارج پورٹو سیرا نامی اس شخص پر الزام ہے کہ اس نے چار ایسے افرا دکو جلانے کی کوشش کی جو بچوں کے ساتھ زیادتی کے جرائم میںملوث تھے۔ اوسولا کاﺅنٹی سے تعلق رکھنے والے سراغ رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 50 سالہ جارج نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے جنسی مجرموں کو قتل کرنے کی کوشش کی ہے۔ وہ اسی ارادے کے ساتھ برانسن میموریل ہائی وے پر واقع فرینڈلی ویلیج موٹیل گیا تھا تاکہ وہاں مقیم کچھ ملزمان کو قتل کرسکے۔ اسے معلوم ہوا تھا کہ اس ہوٹل میں کچھ ایسے افراد ٹھہرے ہوئے ہیں جو بچوں کے ساتھ جنسی جرائم کے مقدمات میں سزایافتہ ہیں۔

ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جارج جب ہوٹل پہنچا تو وہ شدید غصے میں تھا۔ وہ چیخ چیخ کر کہہ رہا تھا ”جنسی درندو میں تمہیں بھون ڈالوں گا!“ وہ ایک کمرے تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا لیکن اسے بند پا کر اس کے دروازے پر پٹرول چھڑکنے لگا۔ اس نے کمرے کی ایک کھڑکی بھی توڑ ڈالی جس کے ذریعے وہ اندر پٹرول پھینک رہا تھا۔ اس دوران ہوٹل انتظامیہ نے اسے قابو کرلیا جبکہ دریں اثناءپولیس کو بھی بلوایا جاچکا تھا ۔

بعدازاں تفتیش کے دوران جارج نے بتایا کہ اسے معلوم ہوا تھا کہ اس ہوٹل کے ایک کمرے میں بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے مجرم ٹھہرے ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جارج کی بات اس حد تک درست ہے کہ مذکورہ کمرے میں ٹھہرے ہوئے افراد میں سے کم از کم دو ایسے تھے جو بچوں کے ساتھ جنسی جرائم میں ملوث تھے اور ضمانت پر رہا ہوئے تھے۔ جب تفتیش کے دوران جارج سے مزید پوچھا گیا کہ اس نے پٹرول تو چھڑک دیا تھا لیکن آگ کیوں نہیں لگائی تو اس کاتھا ”آپ(پولیس) کچھ زیادہ ہی جلدی وہاں پہنچ گئے ورنہ میں آگ بھی لگادیتا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی