گنج پن کے شکار افراد کے لئے خوشخبری ،ماہرین نے مرض کاعلاج دریافت کر لیا

گنج پن کے شکار افراد کے لئے خوشخبری ،ماہرین نے مرض کاعلاج دریافت کر لیا
گنج پن کے شکار افراد کے لئے خوشخبری ،ماہرین نے مرض کاعلاج دریافت کر لیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ماہرین صحت نے کمزور ہڈیوں کے علاج کی دوا سے گنج پن کا ممکنہ علاج دریافت کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محققین کا کہناتھا کہ انھوں نے گنجے پن کا ممکنہ علاج اس دوا کی مدد سے دریافت کیا ہے جو اصل میں کمزور ہڈیوں کے علاج میں استعمال ہوتی ہے۔لیکن اس کا انسانی جسم پر رد عمل زیادہ بال اگنے کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ محققین کو یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس دوا کے استعمال سے اس پروٹین کا راستہ بند ہو جاتا ہے جو انسانی جسم میں بال اگنے کے خلیوں کی راہ میں مداخلت کرتا ہے۔

مزید : تعلیم و صحت