سونم کپور نے سات پھیرے لینے سے قبل آنند اہوجا کو ایسے نام سے پکار دیا کہ انیل کپور کی اہلیہ بھڑک اٹھیں ،اپنی بیٹی کو ڈانٹتے ہوئے ایسی نصیحت کر دی کہ آپ بھی مسکرا دیں گے 

سونم کپور نے سات پھیرے لینے سے قبل آنند اہوجا کو ایسے نام سے پکار دیا کہ انیل ...
سونم کپور نے سات پھیرے لینے سے قبل آنند اہوجا کو ایسے نام سے پکار دیا کہ انیل کپور کی اہلیہ بھڑک اٹھیں ،اپنی بیٹی کو ڈانٹتے ہوئے ایسی نصیحت کر دی کہ آپ بھی مسکرا دیں گے 

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہندوستانی فلموں کی چلبلی اداکارہ سونم کپور گذشتہ روز ہی شادی کے بندھن میں بندھ کر پیا گھر سدھار چکی ہیں،ان کی شادی میں شاہ رخ خان ،سلمان خان ،عامر خان ،اکشے کمار سمیت بالی ووڈ کے تمام چھوٹے بڑے فنکاروں نے انتہائی گرمجوشی کے ساتھ اپنے اہل خانہ کے ساتھ نہ صرف شرکت کی بلکہ خوشی کے اس پر مسرت موقع پر خوب جھومتے نظر آئے ،بارات کے روز سونم کپور نے آنند اہوجا کو ایک ایسے نام سے پکار دیا کہ پیچھے کھڑی سونم کی والدہ کو ایک لمحے کے لئے بھی یہ ’’ لفظ ‘‘ گواراہ نہیں ہوا اور انہوں نے فوری اپنی لاڈلی بیٹی کو نہ صرف ڈانٹ پلا دی بلکہ دوبارہ ایسے نام سے پکارنے سے بھی منع کر دیا ،یہ واقعہ سونم کپور اور آنند اہوجا کے سات پھیرے لینے سے چند لمحے قبل پیش آیا ۔

بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق محبوب کو اپنی پسند کے نام سے مخاطب کرنے کا چلن آج کل پوری دنیا میں عام ہو چکا ہے،میرا سوہنا ،جانو، شہزادہ ،بسنتی ،ملکہ اور اس طرح کے سینکڑوں القابات ہیں کہ جو ایک دوسرے کو پیار سے مخاطب کرنے کے لئے پکارے جاتے ہیں ،تاہم اگر والدین کی موجودگی میں کوئی اپنے محبوب ’’پیار بھرے القاب ‘‘ سے پکارے تو بزرگوں کو ناگوار بھی گذر جاتا ہے، سونم کی والدہ بھی دوسری ماؤں ہی طرح ہیں اس لئے انہیں اپنی بیٹی کا اپنے شوہر کو پیار سے پکارنا معیوب لگا اور انہوں نے نہ صرف اپنی بیٹی کو ڈانٹ دیا بلکہ تنبیہ بھی کر دی کہ وہ دوبارہ آنند کو اس نام سے مخاطب نہ کرے ۔ دراصل ہوا کچھ یوں کہ سونم کپور شادی کی رسم کے مطابق شوہر آنند کے گلے میں مالا ڈال رہی تھیں،مالا ڈالتے وقت سونم کے ہاتھ کی کوئی چیز آنند کے کپڑوں میں الجھ گئی،اس پر سونم آنند سے کہتی ہیں’ ’بابو سوری‘‘ سونم کا آنند کو ’’بابو‘‘ کہنا پیچھے کھڑی ان کی امی کو بالکل پسند نہیں آتا۔’ ’بابو‘‘ لفظ سن کر سونم کی امی ان سے کہتی ہیں ’بابو نہیں کہتے بلکہ’’ آپ ‘‘ کہتے ہیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ سونم کپور  اپنی ماں کی نصیحت پر عمل کرتی ہیں یا نہیں؟ یہ تو ان پر ہے، اگر نہ بھی مانیں تو  بہر حال اس سے ان کی شادی شدہ زندگی میں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔

مزید : تفریح