نواز شریف نےکچھ کہنا تو کہ دیں نہیں تو گھرمیں بیٹھ جائیں:بلاول بھٹو

نواز شریف نےکچھ کہنا تو کہ دیں نہیں تو گھرمیں بیٹھ جائیں:بلاول بھٹو
نواز شریف نےکچھ کہنا تو کہ دیں نہیں تو گھرمیں بیٹھ جائیں:بلاول بھٹو

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زردار ی کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے کچھ کہنا ہےتو کہ دیں نہیں تو چھپ کرگھرمیں بیٹھ جائیں ،وہ آئے دن نئے ،نئے بیانات داغ دیتے ہیں کیا ملک میں ان کے علاوہ کوئی ایشو نہیں ؟نواز شریف کی سیاست صرف ذاتی ہے جبکہ ہماری پارٹی ملکی ایشو کی بات کرتی ہے ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ ملک میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے پرامیدہوں کہ عوام ہمیں منتخب کریں گے ،اگر ہم حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئے تو ہم جنوبی پنجاب کا صوبہ بنادیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اب کیوں یہ صوبہ یادآیا ؟اس سے پہلے یہ لوگ کہاں تھے۔بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ عمران خان کے پی میں 90دنوں میں کونساانقلاب لے آئے تھے ؟جو اب وہ 100دنوں میں جنوبی پنجاب کا صوبہ بنانے کا اعلان کررہے ہیں ۔

نیب چیرمین کو پارلیمنٹ میں بلائے جا ئے جانے والے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے اور اس کا اختیار ہے وہ جسے چاہے بلا لے۔

قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری لاہور میں مدیحہ گوہر کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ سے ان کے انتقال پرتعزیت کی ۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور