مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی بڑھتی ہوئی تحریک نے محبوبہ مفتی کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ،بھارتی وزیر اعظم مودی سے ایسی اپیل کر دی کہ پورے بھارت میں سانپ سونگھ گیا 

مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی بڑھتی ہوئی تحریک نے محبوبہ مفتی کو گھٹنے ٹیکنے پر ...
مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی بڑھتی ہوئی تحریک نے محبوبہ مفتی کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ،بھارتی وزیر اعظم مودی سے ایسی اپیل کر دی کہ پورے بھارت میں سانپ سونگھ گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوستان کی کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی تحریک آزادی کی بڑھتی ہوئی جدوجہد کے آگے بندھ باندھنے میں بے بس دکھائی دے رہی ہیں ،اسی لئے اب انہوں نے نیا پینترا بدلتے ہوئے مودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کے پیش نظر مجاہدین کے خلاف بھارتی فوج یکطرفہ سیز فائر کا اعلان کرے۔
بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کی کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے نام نہاد ’’کل جماعتی کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مودی سرکار سے مطالبہ کیا کہ آج ہونے والے کل جماعتی اجلاس میں سبھی پارٹیاں اس بات پر متفق ہیں کہ بھارتی حکومت مجاہدین کے خلاف یکطرفہ سیز فائر کا اعلان کرے جیسے اس سے قبل 2000ہزار میں واجپائی حکومت نے کیا تھا ۔محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی سے عام لوگوں کو بھی کافی پریشانیاں ہوتی ہیں، عید اور امرناتھ یاترا کے پیش نظر ہماری کوشش پرامن حالات بنائے رکھنے کی ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ریاست میں اگر پی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط حکومت کے ایجنڈہ پر عمل کیا جائے تو کشمیر میں حالات بہتر ہوسکتے ہیں ،اجلاس میں سبھی پارٹیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ وزیر اعظم مودی سے ملاقات کرکے مقبوضہ کشمیر کے حالات کی معلومات فراہم کرائیں گے ، تاکہ جموں و کشمیر میں امن بحال ہوسکے۔ محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ سبھی پارٹیاں مرکز سے اپیل کرنے پر متفق ہوئی ہیں کہ جیسے 2000 میں اس وقت کے وزیر اعظم واجپائی نے یک طرفہ سیز فائر کرکے پاکستان کے ساتھ بات چیت کی تھی ، مرکزی حکومت ایک مرتبہ پھر اسی طرح کا قدم اٹھائے تو ریاست میں امن بحال ہوسکے گا۔