ہسپتالوں کا فضلہ ٹھکانے لگانے کا کیس،سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی کے اعتراض کے بعد بنچ تحلیل
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہسپتالوں کا فضلہ ٹھکانے لگانے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعتراض پر تین رکنی بنچ ٹوٹ گیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں ہسپتالوں کا فضلہ ٹھکانے لگانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت شروع ہوتے ہی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اعتراض کیا کہ آرٹیکل 184 کے تحت انسانی حقوق سے متعلق امور کی سماعت سپریم کورٹ نہیں کرسکتی، جسٹس فائز عیسیٰ کے اعتراض پر سماعت کرنے والا تین رکنی بینچ ٹوٹ گیا۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ معاملے پر اختلاف ہے، اس لئے دوبارہ بنچ بنائیں گے، کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل بنچ کر رہا تھا۔