سلمان خان ’’ریس تھری‘‘ میں 45 لباس استعمال کریں گے

سلمان خان ’’ریس تھری‘‘ میں 45 لباس استعمال کریں گے
سلمان خان ’’ریس تھری‘‘ میں 45 لباس استعمال کریں گے

  

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کے دبنگ خان فلم ’’ ریس تھری ‘‘ 45 لباس استعمال کریں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ’ریس تھری‘ کا سب کو ہی انتظار ہے کیونکہ اس میں پہلی بار دبنگ ہیرو سلمان خان مختلف روپ میں نظر آئیں گے۔یہ پہلا موقع ہے کہ سلمان خان اس کامیاب فلم سیریز کا حصہ بنے ہیں۔’ریس تھری‘ میں سلمان خان کے ساتھ بوبی دیول، انیل کپور، جیکولین فرنانڈس، ڈیزی شاہ، ثاقب سلیم اور دیگر اداکار ایکشن میں ہونگے۔

سلمان خان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اب تک اس فلم کے متعدد پوسٹرز اور پرومو ٹریلر بھی جاری کرچکے ہیں، جنہیں دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس بار اس فلم میں ایکشن اور تھرلر کچھ زیادہ دیکھنے کو ملے گا۔تاہم اب حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ سلمان خان اس فلم کے دوران مختلف روپ اور ایکشن کے بے تاج بادشاہ کے طور پر دکھائی دیں گے۔

مزید : تفریح