امریکا میں گریجویشن کی تقریب کے دوران طلبہ ہتک آمیز برتاؤ کا شکار 

امریکا میں گریجویشن کی تقریب کے دوران طلبہ ہتک آمیز برتاؤ کا شکار 
امریکا میں گریجویشن کی تقریب کے دوران طلبہ ہتک آمیز برتاؤ کا شکار 

  

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کی فلوریڈا یونی ورسٹی کی گریجویشن تقریب سے متعلق ایک ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد انٹرنیٹ کے حلقوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ 

میڈیارپورٹس کے مطابق منظر عام پر آنے والے ویڈیو کلپس میں دکھایاگیا تقریب کے ایک منتظم نے جو طلبہ کی سٹیج کی جانب پیش قدمی میں رہنمائی بھی کر رہا تھا اس نے اپنے ہاتھوں کا استعمال کرتے ہوئے بعض طلبہ کو شدّت کے ساتھ گھسیٹا جو ایک انتہائی نا مناسب منظر تھا۔یونی ورسٹی کے مذکورہ ملازم نے محسوس کیا کہ طلبہ اپنا نام پکارے جانے کے بعد ڈگری کی وصولی کے سٹیج تک پہنچنے میں زیادہ طویل وقت لے رہے ہیں جس پر اْس نے یہ طریقہ کار اختیار کیا۔ویڈیو کے مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کبھی تو اس منتظم نے گریجویٹ طلبہ کو سفید کالروں سے پکڑا اور کبھی دونوں بازوں کو سختی سے جکڑا۔

دوسری جانب فلوریڈا یونی ورسٹی کے سربراہ کینٹ فوکس نے ایک بیان جاری کیا۔ بیان میں یونیورسٹی کے ترجمان نے معذرت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ تقریب میں ایک منتظم کی جانب سے اختیار کیے گئے موقف کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ بیان کے مطابق تقریب کے دوران طلبہ کو معاندانہ اور نا مناسب طریقے سے اسٹیج کی طرف دھکیلا گیا۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : بین الاقوامی