کون کو ن عرب شہزادے دنیا کے سب سے طاقتور ترین لوگوں کی فہرست میں ہیں ؟ جانئے 

کون کو ن عرب شہزادے دنیا کے سب سے طاقتور ترین لوگوں کی فہرست میں ہیں ؟ جانئے 
کون کو ن عرب شہزادے دنیا کے سب سے طاقتور ترین لوگوں کی فہرست میں ہیں ؟ جانئے 

  

نیویارک(نیوز ڈیسک) اس دنیا میں اربوں انسان بستے ہیں لیکن ان میں سے محض چند ہی ایسے ہیں جن کے فیصلے ہماری دنیا کی سمت متعین کرتے ہیں۔ یہ طاقتور ترین لوگ کون ہیں؟ عالمی جریدے ’فوربز‘ نے ان اہم ترین شخصیات کی سالانہ فہرست جاری کر دی ہے۔ گزشتہ سال روس کے صدر ولادی میر پیوٹن دنیا کی طاقتور ترین شخصیت قرار پائے تھے لیکن پہلی بار چین کے صدر شی جن پنگ اس فہرست میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں اور روسی صدر دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شیخی بگھارنے میں ضرور پہلے نمبر پر ہیں لیکن اس فہرست میں ان کا نمبر تیسرا ہے۔ 

جریدے فوربز نے اس بار متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کو بھی دنیا کی طاقتور ترین شخصیات کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ فوربز کی 2018ء کے لئے تازہ ترین فہرست میں 75 ایسی شخصیات کو شامل کیا گیا ہے جو دنیا کے معاملات پر سب سے زیادہ اثر انداز ہورہے ہیں۔ شیخ خلیفہ اس فہرست میں 45ویں نمبر پر ہیں۔ 

چین کے صدر شی جن پنگ اس فہرست میں پہلی بار پہلے نمبر پر ہیں۔ اس سے پہلے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پہلے نمبر پر تھے۔ امریکی صدر تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ فہرست میں رواں سال شامل ہونے والے 17 نئے ناموں میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان السعود بھی شامل ہیں جو کہ عالمی فہرست میں آٹھویں نمبر پر آئے ہیں۔ ان کے بعد نویں نمبر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا نام ہے جبکہ فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ تیرہویں نمبر پر ہیں۔ برطانوی وزیراعظم ٹریزامے کا نمبر 14واں جبکہ چینی وزیراعظم لی کیکیانگ 15ویں نمبر پر ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /عرب دنیا