مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے آئی ایم ایف کے حوالے سے حکومت پر بڑاالزام عائد کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیرنے کہاہے کہ حکومت نے تمام ٹیم تبدیل کردی ہے اور اہم اقتصادی عہدوں پر آئی ایم ایف کے وفادار بٹھا دیئے ہیں جو آئی ایم ایف کے ساتھ گفت وشنید کریں گے۔
جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا پاکستان ایک آئی ایم ایف پروگرام میں جارہاہے لیکن ایک طرف آئی ایم ایف والا بٹھا دیاہے ، دوسری طرف بھی آئی ایم ایف والا بٹھا دیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کی شرائط سخت ہوتی ہیں ، وزیراعظم عمران خان نے آج تک پارلیمان میں آکر یہ نہیں بتایا کہ اسد عمر کو کس بات پر نکالا تھا ؟ ان کا کہناتھا کہ حکومت نے تمام ٹیم تبدیل کردی ہے اور اہم اقتصادی عہدوں پر آئی ایم ایف کے وفادار بٹھا دیئے ہیں جو آئی ایم ایف کے ساتھ گفت وشنید کریں گے ۔