آئی ایم ایف کا ٹیکس شرائط سے پیچھے ہٹنے سے انکار،حکومت نے بجلی و گیس کی قیمتیں بڑھانے پر رضامندی ظاہر کر دی

آئی ایم ایف کا ٹیکس شرائط سے پیچھے ہٹنے سے انکار،حکومت نے بجلی و گیس کی ...
آئی ایم ایف کا ٹیکس شرائط سے پیچھے ہٹنے سے انکار،حکومت نے بجلی و گیس کی قیمتیں بڑھانے پر رضامندی ظاہر کر دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور آئی ایم ایف نے ٹیکس شرائط سے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا ہے، آئی ایم ایف نے پاکستانی حکام سے بجٹ میں 700ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 700ارب روپے کا ٹیکس پلان مانگ لیا ہے،پاکستان کا پالیسی اقدامات کے ذریعے اضافی ٹیکسز لگانے کا پلان ہے، نئے اقدامات کے ذریعے ٹیکس آمدن بڑھانے کا پلان پیش کیا گیا ہے،آئی ایم ایف ٹیکسز سے متعلق شرائط نرم کرنے پر تیار نہیں اور عالمی مالیاتی ادارہ ایف بی آر کا ٹارگٹ 5200ارب روپے سے زائد مقرر کرنا چاہتا ہے۔حکومت نے بجلی اور گیس مزید مہنگی کرنے کی آئی ایم ایف کی شرائط مان لی ہیں، بجلی،گیس کی مد میں 340ارب روپے 3سال میں صارفین کی جیبوں سے نکالے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے نیپرا اور اوگرا کو بجلی اور گیس کی قیمتوں کے تعین کے لئے خودمختار بنانے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت نے چھوٹے صارفین کے علاوہ سب کے لیے سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صنعتی صارفین میں صرف ایکسپورٹ انڈسٹری کو محدود سبسڈی دی جائے گی۔

مزید : اہم خبریں /قومی