امریکی صدر ٹرمپ کے 8 برسوں تک ٹیکس جمع نہ کرانے کی وجہ سامنے آگئی

امریکی صدر ٹرمپ کے 8 برسوں تک ٹیکس جمع نہ کرانے کی وجہ سامنے آگئی
امریکی صدر ٹرمپ کے 8 برسوں تک ٹیکس جمع نہ کرانے کی وجہ سامنے آگئی

  

واشنگٹن(صباح نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1985سے 1994کے درمیان 8برس تک کوئی ٹیکس جمع نہیں کرایا تھا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اثاثہ جات اور ٹیکس کی ادائیگی سے متعلق ایک تحقیقاتی رپورٹ شائع کی ہے، رپورٹ کے اعداد و شمار سے ثابت ہوتا ہے کہ صدر ٹرمپ نے 1985سے 1994کے درمیان مسلسل 8برس تک کوئی ٹیکس جمع نہیں کرایا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کو 1985سے 1994کے درمیانی عرصے میں تقریبا 1.17بلین ڈالر کا گھاٹا ہوا جب کہ 1985میں مختلف کاروباروں میں ہونے والے مالی نقصان کا حجم 46.1ملین تھا، جو 1994میں 1.17بلین ڈالر تک پہنچا اور اسی باعث امریکی صدر نے ٹیکس ادا نہیں کیا تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی ٹیکس دستاویزات کی کھوج میں مصروف حلقوں کو تنقید کا نشانہ بناتے آئے ہیں اور ایسی کوششوں کو لاحاصل قرار دیتے ہیں۔ وہ اپوزیشن جماعتوں کو انتخابات کے دوران جمع کرائے گئے گوشواروں پر اکتفا کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے بار بار مطالبات کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ٹیکس دستاویزات کو عام کرنے سے انکار کر چکے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ ایک کامیاب بزنس مین بھی ہیں اور امریکی تاریخ کے پہلے صدر ہیں جو اپنے ٹیکس دستاویزات پیش کرنے سے منع کرچکے ہیں

مزید : بین الاقوامی