دہشت گرد ہمیں کمزور نہیں کرسکتے،ہم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،آصف نکئی

دہشت گرد ہمیں کمزور نہیں کرسکتے،ہم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ...

لاہور(پ ر) صوبائی وزیرسردار محمد آصف نکئی نے داتا دربار لاہور کے باہر دھماکے کی شدید مزمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی ہم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔

۔دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔

آصف نکئی نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں دہشت گردی کرنے والے وحشی درندے ہیں۔ایسے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں انہیں عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کو ہر صورت کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے عوام کو ہدایت کی کہ وہ ہر طرح سے الرٹ رہیں تاکہ دشمن کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم شہدا کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہم یقینی بنائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1