سڑکوں کو محفوظ بنانے کیلئے کار فرسٹ اور سٹی ٹریفک پولیس میں شراکت داری

سڑکوں کو محفوظ بنانے کیلئے کار فرسٹ اور سٹی ٹریفک پولیس میں شراکت داری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)ٹریفک حادثات پر قابو پانے اور سٹرکوں کو محفوظ بنانے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس لاہور اور پاکستان میں گاڑیوں کی خریدو فروخت اور آن لائن آکشن کے معروف پلیٹ فارم کارفرسٹ نے روڈ سیفٹی مہم #SafetySavesLives کا لاہور کی سڑکوں پر آغاز کر دیا۔پاکستان میں ہر سال تقر یباََ 15,000ہزار افراد ٹریفک حادثات میں موت کا شکار ہو جاتے ہیں جس میں نصف سے زیادہ مر نے والوں کی تعداد موٹر سائیکل سواروں کی ہے جو کہ بغیر ہیلمٹ سفر کرتے ہیں۔ یہ مہم اقوام متحدہ کی Global Road Safety Week مہم کو سپورٹ کرتی ہے جو کہ17 پائیدار ترقیاتی اہداف میں سے صحت کے اہداف پر توجہ مر کوز کرتا ہے۔ اس مہم کا مقصد دنیا بھر میں 2020تک ٹریفک حادثات کے باعث ہونے والی اموات اور زخمی افراد کی تعداد کو آدھا کرنا ہے۔ کار فرسٹ اور سٹی ٹریفک پولیس کی اس مہم کا مقصد عام لوگوں میں روڈ سیفٹی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

۔ ٹریفک آگاہی کیمپ، اسکولوں، کالجوں اور اہم شراکت داروں کی روڈ سیفٹی واک، موٹر بائیک رائیڈرز میں ہیلمٹ کی مفت تقسیم، لاہور کینٹ کی تمام اہم شاہراؤں پر پوسٹر اور بینرز پر روڈ سیفٹی سے متعلق پیغامات کارفرسٹ اور سٹی ٹریفک پولیس کی کو ششوں کا نتیجہ ہے۔ مرد اور خاتوں پولیس وارڈنز سمیت ملٹری پولیس کے اہلکاروں نے ہزاروں شہریوں کو روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی کے پمفلٹ تقسیم کیے۔