دہشت گردوں اور ان کے ہمدردوں کو بھاگنے نہیں دیں گے،ثروت قادری

دہشت گردوں اور ان کے ہمدردوں کو بھاگنے نہیں دیں گے،ثروت قادری

لاہور (نمائندہ خصوصی) سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ داتا دربار کے باہر خود کش حملہ کرنے والے دہشت گردوں اور ان کے ہمدردوں کو بھاگنے کا کوئی موقع نہیں دیں گے،سنی تحریک کے سینئر مر کزی رہنما محمد شاہد غوری،محمد شاداب رضا نقشبندی،صوبائی صدر پنجاب ڈاکٹر حافظ محمد شاہد حسین،صوبائی صدر سندھ مولانا نور احمد قاسم نے کہا ہے کہ داتا علی ہجویری ؒ کے مزار شریف کے باہر خود کش حملہ دہشت گردوں کی بکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔سنی تحریک کی اپیل پر دینی جماعتوں کا ملک بھر میں احتجاج جاری،لاہور،ملتان،گوجرانوالہ،راولپنڈی،سرگودھا،پتوکی،میانوالی،فیصلآباد،جھنگ،گوجرانوالہ،نارووال،سیالکوٹ،تتلے والی،قلعہ دیدار سنگھ،خوشاب،مظفر آباد،سکھر،کوئیٹہ،پشاور،نوشہرہ،سانگھڑ،نواب شاہ،جھگمگسی،حیدرآباد،راہوالی،گکھڑ منڈی،گجرات،لالہ موسی،جلال پورجٹاں،منڈی بہاوالدین،پھالیہ،کھڑلیانوالہ،سمندری،ٹوبہ تیک سنگھ،گوجرہ،مریدکے سمیت ملک بھر میں سنی تحریک کی اپیل پر مظاہرے کئے گئے۔جمعہ کو یوم احتجاج منایا جائے گا۔

،شہداہ پولیس اہلکاروں و زائرین کے لئے درجات بلندی کیلئے دعائیں کی گئی۔داتا علی ہجویری دربار کے باہر خود کش حملہ دہشت گردوں کی بیمار سوچ کی عکاسی کرتا ہے،آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے اجلاس طلب۔پنجاب حکومت اہل سنت کو اعتماد میں لینے کے لئے فوری طور پر اجلاس طلب کرے،ہر مسئلہ پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے،امن و امان کی بحالی اور مذہبی امن قائم رکھنے کیلئے سنی تحریک غیر مشروط طور پر حکومت کا ساتھ دے سکتی ہے۔سنی تحریک کے زیر اہتمام صوبائی سیکر ٹریٹ پیر مکی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سنی تحریک کے ضلعی صدر شر یف الدین قذافی،صدر تحفظ نا مو س رسا لت محاذ صا حبزادہ رضا ئے مصطفی نقشبندی،مو لا نا محمد علی نقشبندی، صا حبزادہ عبداللہ

مزید : میٹروپولیٹن 1