طلباء اور اساتذہ کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ کا دورہ

طلباء اور اساتذہ کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)المعراج اکیڈمی‘ بند روڈ‘لاہورکے طلباء اور اساتذہ نے نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول‘ وحدت روڈ چوک‘ علامہ اقبال ٹاؤن‘لاہورکی طالبات اور اساتذہئ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہئ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ میاں میر‘لاہور اورگورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ غازی آباد‘لاہورکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 293تھی۔