پی ٹی آئی ہی ملک کو درپیش مسائل سے نکال سکتی ہے،چوہدری امین

پی ٹی آئی ہی ملک کو درپیش مسائل سے نکال سکتی ہے،چوہدری امین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ؒٓلاہور(پ ر) پی پی 170 کے موضع تہایت میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے چوہدری امین گجر نے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے موقع پر ایم پی اے چوہدری امین گجر نے اہل علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے لیڈر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے اپنے حلقہ کی عوام کے فلاح و بہبود کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھوں گا۔

موضع تہایت میں ترقیاتی کاموں کی طرح اپنے پورے حلقے میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دوں گا۔ علاقے میں نالیاں اور گلیاں پکی کروا کر عوام کیلئے سہولتیں فراہم کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ہی پاکستان کی واحد جماعت ہے جو ملک کو درپیش مسائل سے نکال سکتی ہے۔ اس موقع پر رہنما تحریک انصاف حاجی فیاض بھٹی، یوسی چیئر مین ملک منظر عباس کھوکھر، جنرل کونسلر رانا رضا خلیل، سینئر صحافی محمد ریاض بھٹی و دیگر اکابرین کے ساتھ عوام کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ترقیاتی کام شروع کروانے پر عوام نے ایم پی اے چوہدری امین گجر کا شکریہ ادا کیا۔