پنجاب یونیورسٹی اور گلاب دیوی ہسپتال کے درمیان معاہدہ

پنجاب یونیورسٹی اور گلاب دیوی ہسپتال کے درمیان معاہدہ

لاہور (پ ر)پنجاب یونیورسٹی الائیڈ ہیلتھ ساق ئنسز کے طلباؤ طالبات کو ٹیچنگ اور کلینیکل ٹریننگ دینے کیلئے گلاب دیو ی چیسٹ ہسپتال اور پنجاب یونیورسٹی کے درمیان معاہد ہ طے پا گیا۔ اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کے آفس میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر، چیف ایگزیکٹیو آفیسر گلاب دیوی ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر حامد حسن و دیگر بھی موجود تھے۔، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر، انچارج ڈین فیکلٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سید نوازش حسین، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز پروفیسر ڈاکٹر کنول امین، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر تحسین ضمیر و دیگر نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ پنجاب یونیورسٹی الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں بی ایس (آنرز) کی سطح پر 8مضامین پڑھائے جا رہے ہیں۔

معاہدے کے مطابق دونوں فریقین شعبہ ہیلتھ سائنسز کے تعلیمی پروگرام، نصاب، امتحان اور ریسرچ کیلئے مل کر کام کریں گے۔ پنجاب یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کے طلباؤ طالبات تعلیم مکمل ہونے پر گلاب دیوی ایجوکیشن کمپلیکس میں انٹرنشپ کریں گے۔ دونوں ادارے اساتذہ، ریسرچ سکالرز، طلباؤطالبات اور تعلیمی معلومات اور مواد کا تبادلہ بھی کریں گے۔ پنجاب یونیورسٹی اور گلاب دیوی ایجوکیشن کمپلیکس کانفرنسوں کے انعقاد، مشترکہ تحقیقی پروگرام کا آغاز اور متعلقہ مضامین میں پوسٹ گرایجوئیٹ ڈگری پروگرامز شروع کرنے کے حوالے سے اقدامات کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1