ماہ مبارک میں سکیورٹی معاملات کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ابو الخیر زبیر

ماہ مبارک میں سکیورٹی معاملات کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ابو الخیر زبیر

لاہور(نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء پاکستان کے صدر ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر،سیکر ٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر، سید محمد صفدر شاہ، حافظ نصیر احمد نورانی، اور مفتی تصدق حسین نے داتا دربار کے قریب خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے ماہ رمضان المبارک میں ایک پار بھر بزدلی کا مظاہرہ کیا ہے جس میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد شہید اور 25 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔رہنماؤں نے کہا کہ دھماکے میں دشمن ملک ملوث ہو سکتا ہے اس لیے ماہ مبارک میں سکیورٹی معاملات کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے رہنماؤں نے قوم سے اپیل کی کہ دشمن سے باخبر رہنے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔

۔انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لئے دعا ئے مغفرت اور زخمی کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1