پنجاب حکومت کا ہر ضلع میں یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ، پالیسی فائنل 

پنجاب حکومت کا ہر ضلع میں یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ، پالیسی فائنل 

ملتان(سٹاف  رپورٹر)  پنجاب حکومت نے ہر ضلع میں ایک یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے ایک(بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

 پالیسی تیار کی ہے کہ پنجاب کے ہر ضلع میں ایک یونیورسٹی بنائی جائے گی، جس ضلع میں سرکاری یونیورسٹی نہیں بنے گی‘ وہاں نجی شعبہ کے تعاون سے ایک یونیورسٹی بنائی جائے گی، پہلے مرحلے میں مظفر گڑھ، ڈی جی خان میں نجی شعبہ کے اشتراک سے یونیورسٹیز بنائی جا رہی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد فروغ تعلیم کے لئے زیا دہ سے زیادہ موثر اقدامات کرنا ہے تاکہ طلباو طالبات کو اعلی ٰ تعلیم کے لئے دوسرے اضلاع کے طویل فاصلے کی صعوبتیں اور مشکلات برداشت نہ کرنا پڑیں۔ ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق طلبا وطالبات کی بڑی تعداد اپنے ضلع میں اعلی ٰ تعلیم کی سہولیات نہ ہونے اور  دوسرے اضلاع میں جا کر تعلیم حاصل کرنے کے وسائل نہ رکھنے کے باعث تعلیم کا سلسلہ ختم کرنے پر مجبور ہوتی ہے۔

پالیسی فائنل

مزید : ملتان صفحہ آخر