تھیلیسیمیا کا عالمی دن، ملتان سمیت مختلف شہروں میں تقریبات، سیمینار ز، ریلیاں 

تھیلیسیمیا کا عالمی دن، ملتان سمیت مختلف شہروں میں تقریبات، سیمینار ز، ...

 ملتان، ڈیرہ، رحیم یارخان (وقائع نگار، سٹی رپورٹر، بیورو رپورٹ)دنیابھر میں انٹرنیشنل تھیلیسیمیا ڈے منایا گیا ہے۔اس حوالے سے ملتان سمیت ملک بھر میں لوگوں میں شعور و آگاہی کیلئے سیمینار و تقریبات منعقد ہوئے۔ملتان میں تھیلیسیمیا ڈے کے سلسلے سے گزشتہ  آگاہی و واک چلڈرن کمپلیکس(بقیہ نمبر33صفحہ7پر)

 ملتان میں ہوئی۔جس میں تھیلیسیمیا سوسائٹی کے ممبران تھلیسیمیا سے متاثرہ بیماری میں مبتلا بچوں میں گفٹ بھی تقسیم کییے۔اس موقع پر چلڈرن ہسپتال کے ایم ایس و دیگر ڈاکٹروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔شیخ زید ہسپتال میں تھیلیسیما ویک کے حوالہ سے ایک آگاہی سیمینار منعقد کیاگیا۔ جس میں ڈاکٹرز، نرسز، اور پیرامیڈیکل سٹاف کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی، سیمینار کی صدارت پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال پروفیسر ڈاکٹر مبارک علی چوہدری نے کی، جبکہ معروف بزنس میں حاجی غلام کبریا مہمان خصوصی تھے۔سیمینار کو انچارج چلڈرن وارڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری نے آرگنائز کیا،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹرمحمدسلیم لغاری نے کہا کہ تھیلیسیمیا کی بیماری کو روکا جاسکتاہے اگر شادی سے پہلے جوڑے کا ٹیسٹ کرالیا جائے، اس طرح کئی ملکوں نے اس بیماری پرکنٹرول کرلیاہے۔فوکل پرسن تھیلیسیمیا سنٹر ڈاکٹر محمد بلال غفور نے کہ پاکستان میں تھیلیسیمیا کی شرح پانچ تا آٹھ فیصد ہے۔اس سے بچنے کے لیے شادی سے پہلے ٹیسٹ کروانا بہت ضروری ہے،پرنسپل پروٖفیسرڈاکٹر مبارک علی چوہدری نے تھیلیسیمیا کی ٹیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے آگاہی سیمینار تھیلیسیمیا کو کنٹرول کرنے کے لیے فائدا مندثابت ہونگے اس سے انسان کے اندر شعور بیدارہوتاہے۔مہمان خصوصی حاجی غلام کبریا نے تھیلیسیمیاکے مریض بچوں کے علاج معالجے کے لیے ماہانہ پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیااوردس بیڈزبطور عطیہ تھیلیسیمیا سنٹر کودینے کا اعلان کیا،فوکل پرسن اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر راغب اقبال نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض سینئر رجسٹرار ڈاکٹر ملک ریاض احمد کھر، ڈاکٹر مریم مجید، ڈاکٹر ماریہ اور مس شمریزہ نے انجام دیے، اس موقع پر ڈاکٹر علی برہان مصطفیٰ، ڈاکٹر زاہد محمود، ڈی ایم ایس ڈاکٹر رانا الیاس احمد،ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر جمال انور،ڈاکٹر زاہد بلوچ، ڈاکٹر ساجدہ خالد، ڈاکٹر ریاض الحق، ڈاکٹر قاسم محمود ودیگر موجودتھے۔ جبکہ کے ڈیرہ میں ٹیچنگ ہسپتال میں  تھیلسیمیا کے سلسلہ میں تقریب منعقد ہوئی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر