صوبائی وزیر زوار حسین وڑائچ کارمضان بازار لودھراں کا دورہ

صوبائی وزیر زوار حسین وڑائچ کارمضان بازار لودھراں کا دورہ

لودھراں ( نما ئند ہ پا کستا ن) صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ نے کہا ہے کہ انتظامیہ عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی کا تسلسل (بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

جاری رکھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان بازار میں دیگر با زاروں سے سستی اشیاء کی فراہمی سے عوام کا مطمئن ہونا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بات لودھراں میں رمضان بازار کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کہی اس مو قع پر اے سی لودھراں عبد اللطیف خان اور پی ٹی آئی کے رہنما رانا ارسلان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نرخنامے نمایا ں جگہوں پر آویزاں کئے جائیں۔ انہوں نے انتظامیہ کو مزید ہدایت کی کہ وہ رمضان بازار میں مقررہ نر خوں پر معیاری اشیاء کی فروخت کو یقینی بنایا جائے۔ صوبائی وزیر نے رمضان بازار کے دورہ کے دوران سبزیوں،پھلوں کریانہ، مشروبات، گھی، چینی اور آٹے کے سٹالز کی چیکینگ کی۔ انہوں نے آٹے کی کوالٹی اور آلہ کی مدد سے نمی کی مقدار بھی چیک کی۔ انہوں نے اس مو قع پر شکایات رجسٹر کو بھی چیک کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر