مشیر صحت حنیف پتافی‘ کمشنر ڈیرہ‘ ڈپٹی کمشنر کا ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ‘ پناہ گاہ میں قائم دسترخوان کا معائنہ‘ مقدار بڑھانے پر غور

مشیر صحت حنیف پتافی‘ کمشنر ڈیرہ‘ ڈپٹی کمشنر کا ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ‘ پناہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی)۔کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن اسداللہ فیض،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے(بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

ٹیچنگ ہسپتال کے پناہ گاہ میں قائم دسترخوان کا معائنہ کیا انہوں نے دسترخوان میں عوام کے ساتھ بیٹھ کر روزہ افطار کیا۔ٹیچنگ ہسپتال کے پناہ گاہ میں خواتین اور مردوں کیلئے الگ دسترخوان قائم کئے گئے ہیں۔کمشنر اسداللہ فیض،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور مشیر صحت وزیراعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا کہ روزہ افطار کرانے کا بڑا اجر ہے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع میں ابتدائی طور پر دس دسترخوان قائم کئے گئے ہیں اور قبائلی علاقہ کیلئے موبائل دسترخوان اس کے علاوہ ہے انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے دسترخوان کی تعداد بڑھائی جائیگی۔
دورہ