میرا کی ایک بار پھر ذاتی ہسپتال کے لئے فنڈ ریزنگ شروع

میرا کی ایک بار پھر ذاتی ہسپتال کے لئے فنڈ ریزنگ شروع
میرا کی ایک بار پھر ذاتی ہسپتال کے لئے فنڈ ریزنگ شروع

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکارہ میرا نے ایک بار پھر ذاتی ہسپتال کے لئے فنڈ ریزنگ شروع کردی ہے اور اس سلسلے میں وہ دبئی پہنچ گئی ہیں جہاں سے انہوں نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں شفقت ٹرسٹ ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے لئے دبئی آئی ہوئی اور میری پوری کوشش ہے کہ اب اس ہسپتال کو مکمل کرلیا جائے۔آپ نے ہمارا ساتھ دینا ہے اور ہمارے لئے دعا کرنی ہے۔یاد رہے کہ میرا نے کئی سال پہلے اپنی والدہ کے نام پر ہسپتال بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے لئے وہ پاکستان کے علاوہ بیرون ملک بھی فنڈز اکٹھے کرچکی ہیں تام ان کا یہ پراجیکٹ ابھی تک کاغذوں تک ہی محدود ہے کیونکہ اس کی تعمیر کے لئے عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا۔

مزید : کلچر