حاجی عبد الرزاق کی خدمات کے اعتراف میںتقریب کا انعقاد

حاجی عبد الرزاق کی خدمات کے اعتراف میںتقریب کا انعقاد
 حاجی عبد الرزاق کی خدمات کے اعتراف میںتقریب کا انعقاد

  

لاہور(فلم رپورٹر)الحمراءنور جہاں آڈیٹوریم کے منیجر حاجی عبد الرزاق کی خدمات کے اعتراف میں لاہور کے مقامی ہوٹل میں ایک شاندار اور پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر حاجی عبد الرزاق کو اقبال چوہدری نے اعزاز سے نوازا۔پاکستان ایوارڈ اکیڈمی کے زیر اہتمام ہونے والی اس تقریب میں فلم،ٹی وی اور سٹیج کے نامور سینئر اداکار راشد محمودنے خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی عبد الرزاق کا کہنا تھا کہ میں پاکستان ایوارڈ اکیڈمی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے اس اعزاز سے نوازا ۔میں نے تمام عمر اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں انتہائی ایمانداری سے نبھائی ہیں اور یہ سلسلہ مدت ملازمت ختم ہونے تک جاری رہے گا۔

میری موجود میں الحمراءمیں کسی بھی فنکار کو حد سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔حاجی عبدالرزاق نے کہا کہ میں نے ہمیشہ فنکاروں سے قوانین کی پاسداری کروائی ہے۔

مزید : کلچر