لیچنڈ گلوکارہ و اداکارہ ناہید ناز دو ماہ سے سخت علیل

لیچنڈ گلوکارہ و اداکارہ ناہید ناز دو ماہ سے سخت علیل

لاہور(فلم رپورٹر) لیچنڈ گلوکارہ و اداکارہ ناہید ناز دو ماہ سے سخت علیل ۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والی بہت خوبصورت شخصیت لیچنڈ اداکارہ ناہید ناز جو کسی تعارف کی محتاج نہیں جس نے اب تک چھ سو ڈراموں میں اداکاری کے جوھر دکھا چکی ہیں۔اوربہت سی خوبیوں کی مالک ہیں۔جو آج کل بہت بیمار ہیں۔ان کا کہنا ہے میرا کوئی کمانے والا نہیں ہے۔کرایہ کے مکان میں رہتی ہوں۔اور دو ماہ سے بہت سخت بیمار ہوں۔ اور میرے مکان پر چار سال سے قبضہ کیا ہوا ہے وکیل فیس پے فیس لے کر بھی کام نہیں کر رہا۔ اور گھر میں فاقے اور مفلسی کی زندگی بسر کر رہی ہوں۔کوئی ادارہ آرٹس کونسل میری مدد کرنے کو تیار نہیں میں ۔

وزیر اعلی سندہ اور پنجاب دزیر ثقافت ہوم سیکرٹری آرٹس کونسل پر زور اپیل کرتی ہوں۔خدایا میرے حال پر رحم کریں اور میری بیماری اور مفلسی زندگی پر توجہ فرمائیں۔اور میں التجا کرتی ہوں مجھے ماہانہ وظیفہ اور میری بیماری پر اتنا خرچہ آ رہا ہے میری بھر پور مدد کی اپیل ہے۔#/s#

مزید : کلچر