ط13 مئی کو نرسوں کا عالمی دن‘ تقریبات کی تیاریاں

ط13 مئی کو نرسوں کا عالمی دن‘ تقریبات کی تیاریاں

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں نرسوں کا عالمی 13مئی کو منایا جائیگا، اس دن کو منانے کا مقصد عوام الناس میں نرسنگ کے شعبے کی انسانیت کیلئے خدمات کا شعور(بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

بیدار کرنا اور جدید نرسنگ کی بانی برطانوی نرس فلورنس نائٹ انگیل کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، جنھوں نے 1854کی جنگ میں صرف 38نرسوں کی مدد سے 1500زخمی اور بیمار فوجیوں کی دن رات تیمار داری کرکے صرف 4ماہ کی مدت میں شرح اموات کو 42فیصد سے کم کرکے 2 فیصد تک کردیا تھا،پاکستان میں نرسنگ کے شعبے کی بنیاد بیگم رعنا لیاقت علی خان نے رکھی، 1949میں سنٹرل نرسنگ ایسوسی ایشن اور 1951میں نرسز ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں آیا مگر المیہ یہ ہے کہ پاکستان کی نرسیں آج بھی لاتعداد مسائل کاشکار ہیں۔

تیاریاں

مزید : ملتان صفحہ آخر