میونسپل کارپوریشن: ناقص کارکردگی پر ملازمین کے تبادلے

میونسپل کارپوریشن: ناقص کارکردگی پر ملازمین کے تبادلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اقبال فرید نے مختلف (بقیہ نمبر51صفحہ12پر)

شعبہ جات میں ناقص کارکردگی پرمختلف ملازمین کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ ہیڈ کلرک سید علی نقوی کو انفراسٹرکچر برانچ سے سروس برانچ میں منتقل کردیا گیاہے۔ہیڈ کلرک الطاف حسین کا تبادلہ سروس برانچ سے انفراسٹرکچر برانچ میں کر دیا گیاہے جبکہ سینئر کلرک سیف الرحمن کا تبادلہ موٹر ٹرانسپورٹ برانچ سے فنانس برانچ میں کردیا گیاہے۔ سینئر کلرک محمد عمران کا تبادلہ پلاننگ برانچ سے موٹر ٹرانسپورٹ برانچ میں کردیا گیاہے۔سینئر کلرک محمد آصف کا تبادلہ فنانس برانچ سے پلاننگ برانچ میں کردیا گیاہے۔