میونسپل کارپوریشن شعبہ انجینئر نگ، مختلف کاموں کی آڑ میں جعلی کوٹیشن بنانے کا انکشاف، مال کماؤ مہم تیز 

میونسپل کارپوریشن شعبہ انجینئر نگ، مختلف کاموں کی آڑ میں جعلی کوٹیشن بنانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر)میونسپل کارپوریشن کے شعبہ انجینئرنگ کے افسروں و اہلکاروں کی ملی بھگت سے مختلف مدوں میں لاکھوں روپے کی جعلی کوٹیشن بنانے کا انکشاف ہوا ہے..ذرائع کے مطابق ٹھیکیداروں سے ڈیل کرکے انہیں کمیشن کی رقم دے دی جاتی ہے ان کے نام پر چیک بنا کر انہیں چیک دیتے وقت کمیشن کے علاوہ باقی رقم نقد لی جارہی ہے جعلی کوٹیشن بنانے کا سلسلہ عرصہ دراز سے روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔خاص طور پر سٹریٹ لائٹس لگانے ان کی(بقیہ نمبر52صفحہ12پر)


 مرمت اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کے سامان وغیرہ کی خریداری کی مد میں زیادہ جعلی کوٹیشن بنائی جا رہی ہیں یہ سلسلہ پرانے بلدیاتی نظام میں بھی جاری تھا اب بھی جاری ہے جبکہ میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر و کمشنر ملتان عمران سکندر بلوچ نے ایڈمنسٹریٹر کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلے اجلاس میں ہی سٹریٹ لائٹس نہ ہونے اور شہر اندھیرے میں ڈوبے رہنے کے بارے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ متعلقہ افسران کو کارکردگی بہتر بنانے کی وارننگ جاری کی ہے لیکن متعلقہ افسران نے اب بڑی کی بجائے چھوٹی چھوٹی کوٹیشن بھی بنانا شروع کردی ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر کام کرانے کے لئے کوٹیشن بنانا پڑتی ہے لیکن جعلی نہیں بنائی جاتیں۔