منشیات برآمدگی کیس‘ سیاہ فام مجرم کو1 ماہ 9 دن قید‘ 10 ہزار جرمانے کی سزا
ملتان (خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے ملتان ائیرپورٹ پر دوران(بقیہ نمبر59صفحہ12پر)
تلاشی منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث سیاہ فام ملزم کو جرم ثابت ہونے پر ایک ماہ 9 دن قید اور 10ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں تھانہ اے این ایف کے مطابق نجی ائیر لائن سے بیرون ملک جانے والے سیاہ فام ملزم ایفنی کو مشکوک جان کر پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے پیٹ میں منشیات چھپانے کا اعتراف کیا جس پر اسے نشتر ہسپتال لا کر سرجری کی گئی تو اسکے قبضہ سے 370 گرام ہیروئن برا?مد ہوئی جس پر ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو قید و جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم دیا ہے۔