حکومت کا پاکستان سٹیل ملز کودوبارہ نجکاری فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پاکستان سٹیل ملز کودوبارہ نجکاری فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی سربراہی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کے سٹیل ملز کی نجکاری نہ کرنے کے فیصلے کو رد کردیا۔دستاویزات کے مطابق ای سی سی نے پاکستان سٹیل کو(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

دوبارہ نجکاری فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ دے دیا، اس سے قبل سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی سربراہی میں کابینہ نجکاری کمیٹی نے پاکستان سٹیل کو نجکاری فہرست سے نکالنے کا فیصلہ دیا تھا۔دستاویزات کے مطابق پاکستان سٹیل کی دوبارہ نجکاری کے لیے کابینہ نجکاری کمیٹی میں سمری پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ ایکسپرٹ گروپ نے پاکستان سٹیل کی نجکاری نہ کرنے کی تجویز دی تھی۔

سٹیل ملز نجکاری

مزید : ملتان صفحہ آخر