مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر ترقی کا سفر شروع کریگی‘ مظہر اقبال چوہدری

مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر ترقی کا سفر شروع کریگی‘ مظہر اقبال چوہدری

ہارون آباد (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے آزادی کی بجائے جیل قبول کر کے اپنے بیانئے کو امر کر دیا اور جیل جاتے عوام کا جم غفیر ان کی بے گناہی کا ثبوت ہے مسلم لیگ ن کے کارکنان کا سمندر اس بات کی دلیل ہے کہ عوام میاں نواز شریف سے کتنی محبت کرتے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب جیل کی سلاخیں ٹوٹیں گی ظلم کے بادل چھٹ جائیں گے اور ترقی کا سورج طلوع ہوگا۔ انہوں نے (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

کہا کہ کہ نواز شریف نے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا یہی وجہ تھی کہ گرفتاری دینے والا عزم لیے ہوئے تھا اور گرفتار کرنے والوں کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں۔ موجودہ حکومت نے لوٹ مار کا جو بازار گرم کیا ہے اس سے مہنگائی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے اور عوام کی چیخیں بلند ہو رہی ہیں۔ انشا ء ا للہ جلد میاں نواز شریف پر بنائے گئے جھوٹے مقدمات ختم ہونگے اور مسلم لیگ ن ایک بار پھر اقتدار میں آکر ترقی کا سفر شروع کرے گی۔

مظہر اقبال

مزید : ملتان صفحہ آخر