سنانواں‘ گجرات میں آپریشن‘ اوور چارجنگ پر 5 دکاندار گرفتار

سنانواں‘ گجرات میں آپریشن‘ اوور چارجنگ پر 5 دکاندار گرفتار

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) زائد نرخ وصول کرنے والے دوکانداروں کے اپریشن شروع،5 دوکانداروں کو دھر لیا گیا، تفصیل کے مطابق رمضان المبارک ڈپٹی کمشنر مظفر گڑ ہونے لوٹ مار کرنے دوکانداروں کے خلاف اپریشن کا حکم دنے دیا ہے،گزشتہ روز سپیشل پرائس کنٹرول (بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

مجسٹریٹ آصف محمود اور اقبال عباسی نے تھانہ سنانواں اور تھانہ گجرات کے علاقوں میں چھاپے مارے اور نعیم کریانہ سٹور سے چنا اور سوجی منگے داموں دینے پر دوکاندار نعیم یاسر کو گرفتار کرلیا جبکہ گلفام کریانہ سٹور سے چاول، دال چنا مہنگے داموں فروخت کرنے والے دوکاندار مظہر واڑائچ کو قابو کرلیا جبکہ گجرات میں سواگی جنرل سٹور پر دال مہنگے داموں فروخت کرنے پر دوکاندار اعجاز احمد کو سبزی فروش عبدالرشید مشوری نے ٹماٹر مہنگے داموں فروخت کرنے پر عبدالرشید کو گرفتار کرلیا،سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ آصف محمود اور اقبال عباسی نیپنے پانچوں دوکانداروں کے خلاف قلندرے تھانہ بھجوادیے، پولیس نے دونوں دوکانداروں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔

آپریشن

مزید : ملتان صفحہ آخر