تھانہ حویلی کورنگا‘ قیدیوں پر بچھوؤں‘ زہریلے حشرات کا حملہ

تھانہ حویلی کورنگا‘ قیدیوں پر بچھوؤں‘ زہریلے حشرات کا حملہ

کوٹ اسلام (نمائندہ پاکستان) تھانہ حویلی کورنگا میں صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے حوالات میں بند قیدی سخت اذیت سے دو چار ہیں, حوالات میں مچھروں کی بہتات کے ساتھ ساتھ بچھوؤں اور دیگر زہریلے حشرات نے بھی ڈیرے ڈال رکھے ہیں. گزشتہ روز حوالات میں (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

کالے بچھو کی موجودگی سے حوالات میں بند قیدیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ ایس ایچ او حویلی کورنگا اور دیگر اہلکاروں کے کان پر جوں تک نہ رینگی,عوامی حلقوں نے قیدیوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آر پی او ملتان, ڈی پی او خانیوال سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے.

مزید : ملتان صفحہ آخر