کروڑ لعل عیسن‘ زہریلی لسی پینے سے 22 افراد بیہوش‘ علاقے میں خوف

کروڑ لعل عیسن‘ زہریلی لسی پینے سے 22 افراد بیہوش‘ علاقے میں خوف

کروڑ لعل عیسن(نمائندہ پاکستان) موضع بچی والا ودیگر علاقوں میں فوڈ پوائزننگ کا واقعہ سامنے آیا ہے‘ زہریلی لسی پینے سے ایک ہی گھر کے 22 افراد بے ہوش ہوگئے‘ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈاکٹرز کی ٹیم بھی پہنچ گئی ایم این اے عبدالمجید خان نیازی سی اوہیلتھ لیہ ڈاکٹرامیرعبداللہ اور ڈی ایس(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

پی سرکل کروڑ عظمت گرمانی بھی موقع پر پہنچ گئیحالات کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے انچارج خدمت مرکز و خدمت کاؤنٹر لیڈی سب انسپکٹر صائمہ بتول بھی موقع پر پہنچ گئی پولیس نے حالات کو جانچنے کے لئے واقعہ کے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیے پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات جاری ہے اسسٹنٹ کمشنر کروڑ لعل عیسن اور ایس ایچ او سرفراز گاڑی بھی موقع پر پہنچ گئے گیسٹرو سے متاثرہ افراد منظورحسین حسینہ نسرین شکیلہ ارم شاذیہ کوثر صائمہ غلام عباس میراں مائی مظہرعلی عثمان مسزارشد عنیہ رخسانہ پیربخش ممتازمائی ریما سائرہ اخترتسلیمہ بی بی سمینہ بی بی الشبہ وجوبیگم بانومائی تسکین بی بی اقبال،نسیم بلال صدومائی ارشادعاشق حسین نوید زینب سائم رضاغلام شبیریاسر کوثربی بی شگفتہ فوڈپوائزنگ کی وجہ سے وارڈ5کی فرزانہ چک 96 کا ستار چک 84 کی یاسمین اور کروڑکیمحمدعباس کے علاوہ درجن سے زائد افراد متاثر ہوئے چند دنوں کے اندر ہسپتال میں مسلسل گیسٹرو کے مریضوں کی رپورٹ پائے جانے کے بعد بھی محکمہ ہیلتھ کے جانب سے ٹھوس اقدامات کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

لسی

مزید : ملتان صفحہ آخر