ٹرالرز ڈرائیوروں کا آئل ملز انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ٹرالرز ڈرائیوروں کا آئل ملز انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ٹرالرز ڈرائیوروں نے ایک آئل ملز کی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ ملز انتظامیہ(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

نے اپنے وزن کرنے والے کنڈے میں ہیرا پھیری کر کے وزن کم کرنے کا روز مرہ کا معمول بنا رکھا ہے جبکہ دوسرے کنڈو ں پر وزنکروایا جائے تو پورا ہو تا ہے۔مظاہرے میں لیاقت قمر،رمضان کھیڑا،وارث خان،ندیم،نعمت علی،عابد علی،ایوب مکرانی،جاوید نوید،سجاد علی،جاوید طاہر،عثمان کھیڑا،ظفر عباس و دیگر ٹرالرز ڈرئیور و ں نے شرکت کی۔ اس دوران روڈ بلاک رہا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر