ملتان سمیت صوبہ بھر میں بورڈ آف ڈائریکٹر ز تحلیل کرنے پر غور، جلد اہم فیصلے

ملتان سمیت صوبہ بھر میں بورڈ آف ڈائریکٹر ز تحلیل کرنے پر غور، جلد اہم فیصلے

ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق چیئرمین ویسٹ مینجمنٹ کمپنی و ڈی سی ملتان مدثر ریاض ملک کی جانب سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں کم تعلیم یافتہ ڈائریکٹرز رکھے جانے سے کمپنی انتظامیہ کو اہم فیصلے لینے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تعلیم یافتہ بورڈ آف ڈائریکٹر طارق محمود، ڈاکٹر شوکت ملک، ڈاکٹر شمیم اختر نے سابق ڈی سی کے من مرضی کے فیصلوں پر استعفیٰ دے دیا تھا۔ اب بورڈ آف ڈائریکٹرز میں کم تعلیم یافتہ افراد شامل ہیں (بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

 جن میں خواجہ اظہر کی تعلیم بی اے، اسی طرح خالد بیگ کی تعلیم ایف اے، فضل الٰہی نے کمپنی کو فراہم کرنیوالی سی وی میں تعلیم درج نہیں کی ہے، حکومت کی جانب سے کمپنیوں کیلئے بنائے گئے قوانین کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز کیلئے پوسٹ گریجویٹ ہونا لازمی ہے۔ لیکن ڈی سی ملتان نے تمام قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بورڈ آف ڈائریکٹرز منتخب کرکے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس سے بورڈ آف مینجمنٹ کا قیام مشکوک ہو گیا ہے بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کی جانب سے ملتان سمیت صوبہ بھر کی تمام کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹر زتحلیل کرنے پر غور کیا جارہا ہے، تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں اپنے ایم این اے، ایم پی اے کو شامل کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر