سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنا وقت کی ضرورت‘ لیاقت بلوچ

سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنا وقت کی ضرورت‘ لیاقت بلوچ

ملتان (سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر و صدر سیاسی کمیٹی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ نصاب تعلیم نئی نسل کی تعمیر کی بجائے تخریب کا کام کررہا ہے‘ سائنس و ٹیکنالوجی (بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

کے میدان میں آگے بڑھنا وقت کی ضرورت ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ طالب علم کی ذہن سازی کے ذریعے دین کی تڑپ پیدا کرنا بھی ضروری ہے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزاسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام منعقدہ سابقین جمعیت کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں اسلامی جمعیت طلبہ ملتان اور جامعہ زکریا کے سابقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب چودھری عبدالرحمن، قائمقام امیر جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر،نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب میاں آصف محمود اخوانی،امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی،سیکر ٹری جنرل صہیب عمار صدیقی،عبیدالرحمن، کنور محمد صدیق نے بھی شرکت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب مشائخ، عزائم اور محبت کرنے والوں کاخطہ ہے یہ کس قدر ظلم اور تضاد ہے کہ ہر دور حکومت میں اس خطہ کے نوجوانوں کو نظر انداز کیا گیا۔ اقتدار سے چپکا ہوا طبقہ جنوبی پنجاب کی عوام بالخصوص نوجوانوں کو حق دلوانے سے قاصر رہا ہے۔ اس بات پر بھی اس خطے کے نوجوانوں کو سوچنا ہے اور محرومیوں کے ازالہ اور ظلم کیخلاف لڑنے کی تحریک بھی اسلامی جمعیت طلبہ ان نوجوانوں میں پیدا کرسکتی ہے یہ بات خوش آئند ہے کہ جمعیت نے اس خطہ کے نوجوانوں کیلئے ملتان میں اپنے مرکز کی تعمیر کا اہتمام کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر