ڈیرہ‘ جعلی کرنسی سکینڈل‘ مرکزی ملزم قاری خلیل مستوئی گرفتار‘ اہم انکشافات

ڈیرہ‘ جعلی کرنسی سکینڈل‘ مرکزی ملزم قاری خلیل مستوئی گرفتار‘ اہم انکشافات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی)، جعلی کرنسی سکینڈل کیس کے مرکزی ملزم قاری خلیل مستوئی کو تھانہ صدر پولیس نے گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر نے بتایا کہ ملزم قاری خلیل مستوئی کے بارے میں شکایات تھیں کہ وہ کافی عرصہ سے جعلی کرنسی فروخت کرنے کے کاروبار میں (بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

ملوث ھے ملزم قاری خلیل مستوئی نے صابر دایہ کو 75 لاکھ جعلی کرنسی دی تھی جعلی کرنسی سکینڈل کیس کی کڑیاں مبینہ طور پر مستوئی شوروم کے مالک اقبال مستوئی سے ملنے کا انکشاف بھی ھوا ھے ملزم کو صابر دایہ کی درخواست پر گرفتار کیا گیا ھے اور دوران تفتیش ملزم نے جعلی کرنسی بارے مزید انکشافات بھی کیے ہیں یہ منظم گروہ کی شکل میں کام کر رھا تھا تفتیش کا عمل جاری ھے اور جلد ھی اس کے ساتھ ملوث دیگر اس کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ جعلی کرنسی سکینڈل کیس یا کسی بھی جرم میں ملوث ملزمان معاشرے کا ناسور ہیں اور مکروہ دھندوں میں ملوث کسی شخص کو بھی رعایت نہیں ملے گی۔
جعلی کرنسی