خودکش حملہ آور کے سہولت کار جلد قانون کی گرفت میں آئینگے :عثمان بزدار

خودکش حملہ آور کے سہولت کار جلد قانون کی گرفت میں آئینگے :عثمان بزدار

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت داتا دربار پر دھماکے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائے گی اور اس ضمن میںخودکش حملہ آور کے سہولت کار جلد قانون کی گرفت میں آئیں گے، شہید پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں،ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداءکے لواحقین کے ساتھ ہیں اور غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں، شہداءکے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں داتا دربار کے باہر دھماکے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے اور امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس نے داتادربار کے باہر ایلیٹ پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی جبکہ اعلیٰ حکام نے وزیراعلیٰ کو دھماکے کے واقعہ کی تفتیش کے ضمن میں ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا ۔بعدازاںوزیراعلیٰ پنجاب نے داتادربار کے قریب دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ کو ماہرین نے دھماکے کی نوعیت سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ کو دھماکے کے بعد امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بھی بریف کیا گیا۔ بعدازاں وزیراعلیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے بعد پولیس اور متعلقہ ادارے بروقت جائے وقوعہ پر پہنچے اور اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں اور شہریوں کے لواحقین کی مالی معاونت کی جائے گی اور زخمی افراد کو بھی علاج معالجے کیلئے مالی امداد دیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سے دھماکہ کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ نے داتا دربار کے باہر دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی بھکر، سرگودھا اور شیخوپورہ کے دورے منسوخ کر دیئے۔بعدازاںوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ڈسٹرکٹ پولےس لائنز مےں داتا دربار کے باہر خود کش حملے مےں شہےد پولےس اہلکاروں کی نماز جنازہ مےں شرکت کی ۔شہےد ہونے والے پولےس اہلکاروں محمد سہےل،شاہد نذےر،محمد سلےم اورگلزارکی نماز جنازہ مےں صوبائی وزراءراجہ بشارت، سید صمصام بخاری،میاںاسلم اقبال،سمیع اللہ چودھری، سردار حسنین بہادر دریشک، چودھری ظہیر الدین، مراد راس ، سید سعیدالحسن شاہ، آصف نکئی، تیمور خان، اراکین ا سمبلی ، چیف سیکرٹری ، انسپکٹر جنرل پولیس، سی سی پی او لاہور ، پولیس حکام اور اہلکاروں کی بڑی تعدادنے شرکت کی-اس موقع پر شہےد پولےس اہلکاروں کی ارواح کے اےصال ثواب اوردرجات کی بلندی کےلئے فاتحہ خوانی کی اور شہداءکے جسد خاکی پر پھولو ںکی چادریں چڑھائیں۔

عثمان بزدار

مزید : صفحہ اول