بجلی، گیس غائب، تاجروں، شہریوں کا پارہ ہائی، مظاہرے شروع، حکومت کیخلاف نعرے 

بجلی، گیس غائب، تاجروں، شہریوں کا پارہ ہائی، مظاہرے شروع، حکومت کیخلاف نعرے 

ملتان‘ بہاولپور‘ احمد پور شرقیہ‘ شاہ جمال‘ سمہ سٹہ (سٹاف رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کی لوڈشیڈنگ‘ ٹرپنگ سے شہری عاجز آگئے۔ بتایا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا جبکہ ٹرپنگ بھی ہوئی جس کے باعث روزہ داروں کو شدید (بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے حکام سے صورتحال پر شدید احتجاج کیاہے۔رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بے مہاراضافہ کردیاگیا دن رات کے اوقات میں ہرایک گھنٹے بعد ایک گھنٹے کیلئے بجلی بندکی جانے لگی روزہ داروں کوشدید مشکلات کاسامنا بہاولپورمیں رمضان المبارک کے آغاز سے ہی یکم رمضان المبارک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کردیاگیاہے تمام فیڈروں نے دن اوررات کے اوقات میں ہرایک گھنٹے ایک گھنٹے کیلئے بجلی بندکردی جاتی ہے جبکہ بعض اوقات یہ دوراینہ دوگھنٹے تک جاپہنچاہے شہرمیں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس نے روزہ داروں کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کردیاہے اورروزہ دار شدیدگرمی میں بجلی نہ ہونے کے باعث تڑپنے پرمجبور ہیں جبکہ انہیں ان کے اوقات میں گرم پانی سے وضو کرناپڑتاہے شہری واپڈا حکام کوجھولیاں اٹھاکربددعائیں دینے میں مصروف ہیں واپڈا حکام کولوڈشیڈنگ کے شیڈول پرنظرثانی کرنی چاہیے۔ پہلی افطاری اور دوسری سحری کے وقت گیس مکمل بند جبکہ سارادن پریشر کم شہریوں کا پھر احتجاج۔مسلسل دسویں روز شام چار بجے تا صبح دس بجے تک پھر گیس بند اور سارا دن پریشر انتہائی کم رہا پہلی افطاری اور دوسری سحری شہریوں کے لیئے عذاب بنا دی گئی محکمہء  سوئی گیس افسران کو شہری جھولیاں اٹھا کر بد دعائیں دیتے رہے شہریوں مرید حسین،محمد سجاول،محمد آصف،مرکزی انجمن تاجران شاہ جمال کے سرپرست اعلیٰ محمد وکیل،باسط قریشی، مرکزی چیئرمین محمد یاسین کویتی،صدر فرحان زیدی و دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ماہ رمضان سے بھی آٹھ روز قبل شاہ جمال اور گر دو نواح میں شام۔چار بجے سے صبح 10بجے تک مکمل بند رکھ کے باقی دن۔کے لیئے جزوی چالو کر جاتی تھی جو سلسلہ ماہ صیام شروع ہونے کے باوجود جاری ہے انہوں نے  جھولیاں اٹھا کر سوئی گیس افسران کو بد دعائیں دیتے ہوئیکہا کہ سحرو افطار کے وقت گیس بندش سراسر ظلم ہے تاہم اطلاعات کے مطابق عوامی احتجاج اور میڈیا میں خبروں کی اشاعت پر اطلاعات کے مطابق محکمہ سوئی گیس مظفر گڑھ کی ٹیم شاہ جمال پہنچ گئی ہے گیس بندش اور پریشر میں کمی سے متعلق جائزہ لے رہی ہے جس کا جلد ازالہ کر دیا جائے گا۔ خانقاہ شریف،سمہ سٹہ میں جیسے ہی رمضان کا چاند نظر آیا اس دن سے گیس کی غیر اعلانیہ بند ش شروع ہوگئی جس کے باعث گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کی وجہ سے شہریوں کی سحری اور افطاری کے وقت کھانے پکانے کے لیے مہنگے داموں کو ئلہ،لکڑی،اور ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور شہریوں نے ڈی سی او بھاولپور اور وزیر اعلی پنجاب سے پرزور اپیل کرتے ہیں اور اس مسلے کا فوری نوٹس لیتے ہوے حل کرایا جاے تاکہ شہریوں کو سحری کے وقت پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر