صفائی صورتحال‘ ڈپٹی کمشنر ملتان کا مختلف علاقوں کا دورہ‘ عملے کو نیا پلان تیار کرنیکی ہدایت

صفائی صورتحال‘ ڈپٹی کمشنر ملتان کا مختلف علاقوں کا دورہ‘ عملے کو نیا پلان ...

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے گزشتہ روز شہر میں صفائی کی صورتحال چیک کرنے کیلئے علی الصبح شہر کے مختلف (بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے گل گشت،معصوم شاہ روڈ سمیت مرکزی شاہراہوں پر صفائی صورتحال چیک کی اور عملہ صفائی سے ملاقات میں انکے مسائل بھی سنے۔اس موقع پر منیجر آپریشن ویسٹ مینجمنٹ کمپنی داؤ مکی نے صفائی آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ فوری طور پر پبلک پارکس،تعلیمی اداروں اور عبادت گاہوں کے سامنے سے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر فوری صاف کرکے کنٹینرز رکھوائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف ماحول فراہم کرنے کیلئے نیا صفائی پلان ترتیب دینگے۔گنجان آباد علاقوں اور رہائشی کالونیوں کی صفائی پر خصوصی فوکس کیا جائے گا۔عامر خٹک نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی افرادی قوت اور استعداد کار بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرکے شہر کو صاف کیا جاسکے۔انہوں نے وارننگ دی کہ شہر کی صفائی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو کمپنی انتظامیہ کا سخت احتساب کیا جائے گا۔کمرشل پلازوں اور نجی ہاؤسنگ کالونیوں سے ویسٹ کولیکشن کیلئے ریکوری سسٹم نافذ کیا جائے اور صفائی کی صورتحال مثالی ہونے پر سینٹری ورکرز اور فیلڈ سٹاف کو خصوصی مراعات دینے کا بھی پلان تیار کیا جائے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مختلف علاقوں میں اپنی نگرانی میں صفائی کرائی اور شہریوں کی شکایات کا ازالہ کیا۔

دورہ

مزید : ملتان صفحہ آخر